۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
شیعہ علماء کونسل پاکستان

حوزہ/ شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدور علامہ محمد رمضان توقیر اور علامہ عارف حسین واحدی نے چیئرمین البصیرہ اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان جناب سید ثاقب اکبر کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدور علامہ محمد رمضان توقیر اور علامہ عارف حسین واحدی نے چیئرمین البصیرہ اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان جناب سید ثاقب اکبر کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، چیئرمین البصیرہ سید ثاقب اکبر نے دونوں شخصیات کو خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ ملک و ملت کی خدمت کےلئے ہمیشہ بر سر پیکار رہیں۔آپ کی خدمات وطن عزیز پاکستان کیلئے قابل تحسین ہیں۔

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدور نے سید ثاقب اکبر کی جلد شفایابی کے لئے دعا کرتے ہوئے پاکستانی قوم اور دوست و احباب سے ان کی شفائے کاملہ و عاجلہ کے لئے دعا کی پرزور اپیل کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .